ابنا: صدر مملکت کے پیغام مبارک باد میں آیا ہے کہ ونزویلا کی آزادی ایک ایسی قوم کے عزم محکم اور ہمت کی علامت ہے جو اپنے رہنماؤں کے شانے سے شانہ ملا کر منہ زوروں اور خودپسندوں کے سامنے بہادری کے ساتھ کھڑی ہوئي اوردشمنوں کوونزویلا کا سرمایہ اور قدرتی ذخائر لوٹنے سے روک دیا۔
صدر مملکت کے اس پیغام میں اطمینان ظاہر کیا گيا ہے کہ حکومت ونزويلا منہ زوروں بالخصوص امریکہ کو ونزویلا کی قوم اور حکومت کے سلسلے میں ان کےمقصد میں کامیاب نہيں ہونے دے گی۔
صدر مملکت کے پیغام میں آیا ہے کہ ایران کی قوم اور حکومت،اور دنیا کی تمام آزاد قومیں اور خودمختار حکومتیں ونزویلا کی قوم اورحکومت کےساتھ ہيں۔
............
/169